54

سستا پیٹرول اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے شہریوں کے لیے اہم اعلان

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم سبسڈی اسکیم کے تحت سستا پیٹرول حاصل کرنے والے صارفین سے تعاون کی اپیل کی ہے اور واضح کیا ہے کہ صرف رجسٹرڈ اور ٹوکن والی گاڑیوں کو ہی سبسڈی دی جائے گی۔

ایسوسی ایشن کے رہنما نعمان علی بٹ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کے مطابق سبسڈی کا حق صرف اسی صارف کو حاصل ہوگا جس کی گاڑی رجسٹرڈ ہے اور جس کا باقاعدہ ٹوکن جنریٹ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پمپ مالکان قانوناً صرف اسی گاڑی کے لیے سستا پیٹرول فراہم کرنے کے پابند ہیں جس کا ٹوکن سسٹم میں ظاہر ہو رہا ہو۔ ٹوکن والی گاڑی کے علاوہ کسی دوسری گاڑی میں سبسڈی والا پیٹرول نہیں ڈالا جا سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں