ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ گیدون سعار نے بتایا کہ ہم نے غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے معاہدے کیلیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز قبول کر لی۔
کروشیا میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ گیدون سعار نے کہا کہ ہم کل ہی غزہ میں جنگ ختم کرنے کیلیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم کابینہ کے فیصلے کی بنیاد پر جنگ بندی معاہدے کو قبول کرنے کیلیے تیار ہیں جو اس جنگ کو ختم کرے، جنگ کے خاتمے کیلیے اسرائیلی حکومت کے دو مطالبات ہیں: تمام یرغمالیوں کی رہائی اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا غیر مسلح ہونا۔




