448

سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ ہو گیا، تازہ ترین کاروباری رپورٹ

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران مقامی سیمنٹ کی فروخت میں سال بہ سال 1.94 فی صد کمی رہی۔

سیمنٹ کی فروخت جولائی 2023 تا مئی 2024 کے دوران 35.1 ملین ٹن سے کم ہو کر جولائی 2024 تا مئی 2025 میں 34.4 ملین ٹن رہی۔ تاہم اسی عرصے کے دوران برآمدات میں 25.73 فی صد اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر سیمنٹ سیکٹر نے ان گیارہ مہینوں کے دوران معمولی 2.46 فی صد نمو کا مظاہرہ کیا۔

مئی 2025 میں سیمنٹ کی فروخت میں 8.57 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو 4.651 ملین ٹن رہی، جب کہ گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں 4.284 ملین ٹن سیمنٹ فروخت ہوئی تھی۔ مئی 2025 میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.662 ملین ٹن رہی، جو مئی 2024 کی 3.362 ملین ٹن فروخت کے مقابلے میں 8.93 فی صد زیادہ ہیں۔ برآمدات میں بھی 7.27 فی صد اضافہ ہوا اور سیمنٹ کا برآمدی حجم 0.922 ملین ٹن سے بڑھ کر 0.989 ملین ٹن ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں