واہ کینٹ: (محمد اسامہ چوہدری) بستی میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ماہ کا معصوم بچہ جاں بحق۔۔۔ ہوائی فائرنگ کا واقعہ 14 اگست رات بارہ بجے پیش آیا۔۔۔۔
بچے کی والدہ کے مطابق ایسا واقعہ ایک بار پہلے بھی پیش ا چکا ہے جس پر ان کے والد کو کمر پر گولی لگی تھی اور منچلے نوجوان ناجائز اسلحہ رکھتے ہوئے واہ کینٹ بستی کی حدود میں فائرنگ کرتے ہیں۔۔بچے کی والدہ نے بتایا کہ بچے کو پہلے پرائیویٹ ہسپتال لے جایا گیا لیکن انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر موجود نہیں ہے اس کے بعد پی ایف ہسپتال واکینڈ لے جایا گیا جہاں جا کر یہ معلوم ہوا کہ بچہ تو راستے میں ہی دم توڑ گیا ہے ایسے بہت سارے واقعات بستی واقع میں پیش اتے ہیں بچے کی والدہ نے مزید بتایا کہ ان کے والد کو بھی کمر پر ایک بار فائر گزرا ہے ۔