453

محمدرضوان نے میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بتا دیا

بھارت کے خلاف تاریخی فتح میں کلیدی کردار ادا کرنے والے وکٹ کیپر بلے باز محمدرضوان نے شاہین شاہ آفریدی ‏کی بولنگ کو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دے دیا۔ ‏
میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمدرضوان نے کہا کہ پورےپاکستان کو فتح مبارک ہو شاہین آفریدی کا ‏‏3وکٹیں لینا ٹرننگ پوائنٹ تھا بابراعظم اور میں پلان لے کرگئےتھے بھارت کےخلاف پہلامیچ تھااوراسُ میں اللہ ‏نے کامیابی دی۔

انہوں نے کہا کہ کوشش یہی ہےکہ پاکستان ٹیم کو آگے لےکر جائیں، بھارت کے ساتھ میچ کھیل کر مجھے کچھ ‏مختلف نہیں لگا میں نے پہلے بھارت کیخلاف میچ نہیں کھیلا تھا۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں