
بھارت کے خلاف تاریخی فتح میں کلیدی کردار ادا کرنے والے وکٹ کیپر بلے باز محمدرضوان نے شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ کو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دے دیا۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمدرضوان نے کہا کہ پورےپاکستان کو فتح مبارک ہو شاہین آفریدی کا 3وکٹیں لینا ٹرننگ پوائنٹ تھا بابراعظم اور میں پلان لے کرگئےتھے بھارت کےخلاف پہلامیچ تھااوراسُ میں اللہ نے کامیابی دی۔
انہوں نے کہا کہ کوشش یہی ہےکہ پاکستان ٹیم کو آگے لےکر جائیں، بھارت کے ساتھ میچ کھیل کر مجھے کچھ مختلف نہیں لگا میں نے پہلے بھارت کیخلاف میچ نہیں کھیلا تھا۔




