ذرائع تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کہنا ہے کہ 27 ستمبر کے لانگ مارچ پر مشاورت کی نہ مؤخر کرنے پر اعتماد میں لیا گیا، قیادت نے لانگ مارچ کہاں سے شروع کرنا تھا اور کہاں تک جانا تھا نہیں بتایا گیا۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مطابق لانگ مارچ کے لیے پی ٹی آئی قیادت نے کورآرڈی نیشن کمیٹی بنائی نہ تیاری نظر آئی۔
لانگ مارچ کے لیے انتظامی کمیٹی نہ ہی فنانس کمیٹی کا جود تھا، پی ٹی آئی کو لانگ مارچ کے لیے جامع ایجنڈا دیا تھا، مشاورت کے بغیر لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ ملتوی کرنے پر پی ٹی آئی کے کارکنان غصے میں ہیں، پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کو لانگ مارچ پر بھی مشاورت نہیں کی ہے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ساتھ پس پردہ کسی کا رابطہ نہیں، بیرسٹر گوہر بتاتے ہیں کہ ان کے ساتھ پس پردہ رابطے ہیں، پی ٹی آئی کو27 ستمبر کو ہی لانگ مارچ کرنا چاہیے تھا، ان کو چاہیے تھا لانگ مارچ 4 اکتوبر تک اسلام آباد پہنچ جاتا۔




