260

نامور سینئر اداکار انور علی انتقال کرگئے

اسٹیج ٹی وی اور فلم کے نامور اداکار انور علی پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور کئی دنوں سے زیرِ تھے۔

تاہم گزشتہ شب انہیں طبیعت خراب ہونے پر رائیونڈ روڈ کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ انہوں نے اپنی آخری سانسیں لیں۔ 

یاد رہے کہ اداکار انور علی کی نماز جنازہ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے۔ 

انور علی کو پاکستان کی فلم اور تھیٹر کی تاریخ کے بہترین مزاح نگاروں اور اداکاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ اپنے منفرد انداز اور بے مثال طنز و مزاح سے انہوں نے لاکھوں لوگوں کے دل جیتے۔ 

مداحوں اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ساتھی شخصیات کی جانب سے انور علی کے انتقال پر دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں