303

معروف بھارتی کامیڈین جسوندر سنگھ بھلا چل بسے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کے اہلخانہ نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں برین اسٹروک کے بعد موہالی کے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں وہ جمعہ کی صبح چل بسے۔

رپورٹس کے مطابق جسوندر سنگھ بھلا کی آخری رسومات 23 اگست بروز ہفتہ دوپہر 12 بجے موہالی میں ادا کی جائیں گی جس میں پنجابی فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

اداکار کے انتقال کی خبر نے فلم انڈسٹری کو گہرے صدمے میں ڈال دیا ہے۔

جسوندر سنگھ بھلا کی موت پر بھارتی سیاسی رہنماؤں اور فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔

واضح رہے کہ جسوندر سنگھ بھلا نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1988 میں کامیڈی البم ’چھنکاتا 88‘ سے کیا۔

 انہوں نے کئی سپرہٹ پنجابی فلموں میں یادگار کردار ادا کیے جن میں کیری آن جٹا، بھاجی ان پرابلم، منجھے بسسراں دے، سجن سنگھ رنگروٹ اور جٹ اینڈ جولیٹ جیسی فلمیں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں