410

میں اپنی بیٹی کے لیے دنیا کو جلا سکتا ہوں، شہزاد شیخ

نجی ٹی وی چینل کے چیٹ شو میں اداکار شہزاد شیخ نے 2012 میں وکیل حنا میر سے شادی کی اور ان کے دو بچے ہیں، شو میں انہوں نے 4 سالہ بیٹی عنایہ سے محبت کا اظہار کیا۔

شہزاد شیخ نے کہا کہ میرے بیٹا بہت پیارا اور معصوم ہے، وہ بہت ہی شائستہ بچہ ہے لیکن میری بیٹی وہ بہت شرارتی ہے۔

شہزاد شیخ نے بیٹی کے لیے اپنی محبت کا خاص طور پر ذکر کیا، انہوں نے کہا کہ جب بیٹے کی پیدائش ہوئی تو میں بہت خوش تھا کیونکہ میں چاہتا تھا کہ پہلا بچہ بیٹا ہو لیکن جب بیٹی پیدا ہوئی تو احساس ہوا کہ بیٹی کے ساتھ ایک بالکل مختلف اور گہرا رشتہ قائم ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی وہ مجھے ڈانٹ بھی دیتی ہے اور مجھے نام لے کر پکارتی ہے۔

اداکار نے کہا کہ میں ہمیشہ سے مانتا تھا کہ یہ کہاوت میں کسی کے لیے دنیا جلا سکتا ہوں، ایک اوور ریٹڈ ڈائیالت ہے لیکن جب سے میری بیٹی ہوئی ہے میں اس سے اتنا لگاؤ رکھتا ہوں کہ اگر اسے خدا نخواستہ کچھ ہوجائے تو میں لفظی طور پر دنیا کو جلا سکتا ہوں۔

اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے شہزاد شیخ نے انکشاف کیا کہ میری اہلیہ حنا میر نے ابتدائی طور پر میری محبت کی پیشکش کو مسترد کر دیا تھا۔

حنا کا کہنا تھا کہ وہ ایک کارپوریٹ پس منظر سے تعلق رکھتی ہیں جبکہ شہزاد کا پورا خاندان شوبز سے وابستہ ہے، اس لیے یہ رشتہ ممکن نہیں لگتا تھا تاہم شہزاد نے حوصلہ نہیں ہارا اور آج وہ ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں