
پاکستان نے آئی ایم ایف کو 9 بڑی یقین دہانیاں کروائی ہیں جس کے مطابق پاکستان 9 ماہ کےدوران کوئی نئی
ٹیکس ایمنسٹی اسکیم نہیں دے گا۔
پاکستان میں ٹیکسز کی آمدن بڑھائی جائے گی۔
حکومت پاکستان مالی نظم و ضبط پر عمل درآمد کرے گی۔
توانائی کی اصلاحات پر بھی عمل درآمد کیا جائے گا۔
ایکس چینج ریٹ کو مارکیٹ کے حساب سے مقرر کیا جائےگا۔
تجارت پرپابندیاں بھی ختم کی جائیں گی۔
پاکستان قرض دینے والے دوست ممالک اور اداروں کی یقین دہانیوں پر عمل درآمد کروائےگا۔
پاکستان کی آئی ایم ایف کو اپنے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کی یقین دہانی۔
پاکستان کی آئی ایم ایف کوسرکاری اداروں میں اصلاحات کی بھی یقین دہانی۔




