708

بہن کو کالج چھوڑ کر واپس آنے والا 17 سالہ نوجوان گلے پر ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگیا

گجرات میں بہن کو کالج چھوڑ کر واپس آنے والا 17 سالہ نوجوان گلے پر ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گجرات میں دھکڑ پلازہ کے قریب رحمان شہید روڈ پر 17 سالہ معاذ جو موٹر سائیکل پر بہن کو کالج چھوڑنے کے بعد اپنے گھر واپس جارہا تھا کہ اچانک گلے پر ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ 

 اسپتال جانے سے قبل ہی نوجوان جان بحق ہوگیا۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں