670

اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلےکے شدید جھٹکے

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور گردو نواح کے علاوہ مری،لاہور، گوجرانوالا، جہلم، حافظ آباد، چیچہ وطنی، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، شکر گڑھ، ظفروال، سیالکوٹ اور اطراف کے علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے سوات، صوابی اور گردونواح میں محسوس کیے گئے۔

آزادکشمیر میں مظفرآباد، دھیرکوٹ، سماہنی، باغ ، وادی نیلم اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز مشرقی کشمیر تھا، زلزلہ 1 بجکر 4 منٹ پر آیا۔

یورپی زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہےکہ زلزلےکامرکزبھارت میں پٹھان کوٹ سے 99 کلومیٹر دور تھا۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں