579

بجلی بلوں میں ریلیف کے حکومتی دعوے محض دھوکا نکلے

بجلی بلوں میں ریلیف کے حکومتی دعوے محض دھوکا نکلے، حکومت نے صارفین سے وصولیوں کا منصوبہ تیار کرلیا۔

بجلی بلوں میں ریلیف کے حکومتی دعوے محض دھوکا نکلے، 200 یونٹ والے صارفین پر بھی جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ مکمل معاف نہیں ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے 9 روپے 90 پیسے یکمشت وصولی نہ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے، منصوبہ کے تحت حکومت ماہانہ 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین سے مرحلہ وار وصولی کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین سے اگست کے بلوں میں 3 روپے 90 پیسے وصولی کی جائے گی، جبکہ اکتوبر 2022 تا مارچ 2023 ہر ماہ پروٹیکڈ صارفین سے ایک روپے فی یونٹ اجافی وصولی کی جائے گی۔
ماہانہ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین سے اگست میں فیول ایڈجسٹمنٹ وصولی نہیں ہوگی، جبکہ اکتوبر 2022 تا مارچ 2023 نان پروٹیکٹڈ صارفین سے ہر ماہ 1.65 روپے وصولی ہوگی۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں