
اسلام آباد : (ٹائمز نیوز اردو) مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں ، معاہدہ اسی ہفتے ہو جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے ہوگئے ہیں ، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ اسی ہفتے ہو جائے گا، میں تو اس حوالے سے ایک دو روز کی بات کر رہا ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دےرہے ہیں،مہنگائی ایک عالمی مسئلہ ہے،عالمی قیمتیں میرے کنٹرول میں نہیں ہیں، ڈالر کےایکسچینج ریٹ کے حوالے سے گورنر اسٹیٹ بینک بتائیں گے۔




