501

ملک میں ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری،مزید5 مریض جان سےگئے

پنجاب، خيبرپختونخوا اور سندھ ميں ڈینگی کے مریض بتدریج بڑھ رہے ہیں جبکہ پنجاب میں 4 مزید مریض جان کی بازی ہار گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب سے مزید 528 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 401 لاہور میں سامنے آئے۔

لاہور کے 3 جبکہ گوجرانوالہ کا ايک مريض ڈينگی کے باعث انتقال کرگیا۔ صوبے کے اسپتالوں میں داخل ڈینگی مریضوں کی کل تعداد 2 ہزار 336 ہوچکی ہے۔ اسلام آباد ميں 58 اور راولپنڈی ميں ڈينگی کے مزيد 62 کيسزريکارڈ ہوئے۔

خیبرپختونخوامیں ڈینگی کا ایک اورمریض انتقال کرگیا جبکہ 469 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی مریضوں کی کل تعداد 237 ہے۔

سندھ ميں بھی ڈینگی کے مزيد 64 مريض سامنے آئے جن میں سے 44 کا تعلق کراچی سے ہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں