464

جنسی زیادتی کے مجرم کو نامرد بنانے کا قانون غیراسلامی قرار

اسلامی نظریاتی کونسل نے جنسی زیادتی کے مجرم کو نامرد بنانے کا قانون غیراسلامی قرار دیتے ‏ہوئے اس کی جگہ متبادل مؤثر سزائیں تجویز کرنے کی سفارش دی ہے۔

چیئرمین قبلہ ایاز کی زیرصدارت ہونے والے اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر ‏دیا گیا جس کے مطابق تعلیمی اداروں اور جامعات میں غیراخلاقی واقعات سامنے آنے پر تشویش ‏کا اظہار کیا گیا۔

اخلاقی اقدار کی بحالی کیلئے متعلقہ اداروں کو خطوط بھیجنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دینی مدارس ‏کےوفاقوں اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کوخطوط بھیجےجائیں گے۔ وفاقی وزارت تعلیم، صوبائی تعلیم ‏کی وزارتوں اور وفاق المدارس کو بھی خط لکھنےکافیصلہ کیا گیا ہے مدارس میں اس موضوع پر ‏کھلے مکالمےاور مباحثوں کی تجویز ہے ساتھ ہی قومی تعلیمی کانفرنس بلانے کی تجویز دی جائے

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں