
کراچی: (ٹائمز نیوز اردو) شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 2 کے ایک بنگلے میں 7 ڈاکو کے الیکٹرک کا عملہ بن کر گھس گئے، تاہم بنگلے کے مالک کے بیٹے نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقےگزری کے قریب ڈاکوؤں نے ایک بنگلے میں داخل ہو کر واردات کرنی چاہے، پولیس کا کہنا ہے کہ سات ڈاکو خود کو کے الیکٹرک کا عملہ ظاہر کر کے داخل ہوئے تھے، لیکن بنگلے کے مالک کے بیٹے نے ان پر فائرنگ کر دی۔
پولیس حکام کے مطابق مسلح ڈاکوؤں کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی، اس دو طرفہ فائرنگ میں ایک ڈکیت مارا گیا جب کہ 2 زخمی ڈکیتوں سمیت 6 مسلح ملزمان نے فرار کی کوشش کی۔




