
ٹی 20 ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ آج ہو گا، دبئی کے میدان میں روایتی حریف پاک بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سب سے بڑا میچ آج کھیلا جائے گا،کرکٹ کا عالمی مقابلہ، ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا آمنا سامنا آج ہونے جا رہا ہے، پاک بھارت ٹاکرے میں وزیراعظم عمران خان بھی پاکستان کی جیت کے لیے پُرامید ہیں۔
دونوں روایتی حریفوں نے تیاریاں مکمل ، پلان فائنل کر لئے۔ چھکے چوکوں کی بہار میں وکٹیں بھی لگاتار گریں گی، کرکٹ دیوانے مقابلہ دیکھنے کو بے قرار ہیں۔ قومی کپتان بابر اعظم نے بارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا، سب پر مان کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی پرجوش ہیں۔




