461

وقار ذکا کا شاہ رخ خان کو فیملی کے ہمراہ پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ

کراچی: (ٹائمز نیوز اردو) پاکستان کے سوشل میڈیا انفلوئنسر و معروف میزبان وقار ذکا نے بالی وڈ کے ’کنگ‘ شاہ رخ خان کو فیملی کے ہمراہ پاکستان منتقل ہو جانے کا مشورہ دے دیا ہے۔

معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری پر پچھلے تین ہفتوں سے مسلسل خبروں میں ہیں۔ 2 اکتوبر 2021ء کو بھارتی نارکوٹکس بیورو نے ایک کروز پارٹی میں منشیات کے استعمال پر 23 سالہ آریان خان کو حراست میں لیا تھا۔ تب سے شاہ رخ خان اور ان کی فیملی موضوعِ بحث بنے ہوئے ہیں۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں