479

حکومت اور کالعدم جماعت کے درمیان نامعلوم مقام پر مذاکرات شروع

لاہور:(ٹائمز نیوز اردو) حکومت اور کالعدم مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان نامعلوم مقام پر مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔
حکومتی وفد اور کالعدم ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات نامعلوم مقام پر ہورہے ہیں، جس میں حکومتی وفد کی سربراہی شیخ رشید احمد کررہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ کالعدم تنظیم کی سینئر قیادت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کوٹ لکھپت جیل میں نہیں ہورہے۔

قبل ازیں ٹی ایل پی شوریٰ سے مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہونے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی نے مذاکرات کو کامیاب بنانے کوٹ لکھپت جیل جا کر سعد رضوی سے بات چیت کر کے معاملہ حل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جسے بعد میں تبدیل کردیا گیا۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں