263

مظاہرین‪ ‬نے‪ 2 ‬پولیس‪ ‬اہلکاروں‪ ‬کو‪ ‬کچل‪ ‬کر‪ ‬مار‪ ‬ڈالا, پولیس

لاہور:(ٹائمز نیوز اردو) پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کی جانب سے احتجاج کے دوران مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کو کچل ڈالا جس کے ‏نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم کے کارکنوں کو اسلام آباد کی جانب مارچ سے روکنے کے لیے ‏پولیس اور مظاہرین کے درمیان سے صبح سے ہی تصادم کے واقعات پیش آئے ہیں۔

جگہ جگہ کنٹینر لگا کر راستے کو بند کیا گیا اور مظاہرین کی پیش قدمی پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی ‏اس دروان ناکوں پر موجود پولیس اہلکاروں پر مظاہرین نے گاڑی چڑھا دی۔

پولیس کے مطابق
مظاہرین نے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو گاڑی تلے روند ڈالا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہوئے جن میں 2 ‏کانسٹیبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں