
چکوال: (ٹائمز نیوز اردو) رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے ساتویں جماعت کی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق چکوال کے علاقے چوآسیدن شاہ میں ساتویں جماعت کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کے ساتھ رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے زیادتی کی۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔
متاثرہ طالبہ کا کہنا ہے کہ ویڈیو بنا کر متعدد بار زیادتی کی گئی، طبیعت خراب ہونے پر اہل خانہ کو بتایا۔




