332

خاتون 70 سال کی عمر میں پہلی بار ماں بن گئی

بھارتی ریاست گجرات میں 70سالہ خاتون نے بچے کو جنم دیدیا، زچہ و بچہ خیریت سے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے ضلع کچ میں 70 سالہ خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔جیون بین رباری نامی خاتون نے بذریعہ آپریشن بچے کو جنم دیا۔خاتون کے ڈاکٹر نریش بھانوشالی نے بتایا کہ جب خاتون پہلی بار ہمارے پاس آئی تھیں تو ہم نے انہیں بتایا کہ اتنی بڑی عمر میں بچے کی پیدائش ناممکن ہے لیکن انہوں نے زور دیا کہ انہیں بچہ چاہیے۔اس عمر میں بغیر کسی پیچیدگی کے بچے کی پیدائش کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں