
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس میں وزرا بھی مہنگائی کیخلاف پھٹ پڑے ۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس میں کور کمیٹی ارکان نے کہاکہ مہنگائی کو کم کرنے کیلئے معاشی ٹیم کو حقائق سامنے رکھ کر بات کرنی چاہئے ،وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو صاف صاف بتا تے ہوئے کہاکہ ہم حلقوں میں جاتے ہیں عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئی ہے، یوٹیلیٹی سٹورز پر چوروں کا راج ہے ۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا،چینی سب کچھ چوری ہو رہا ہے ،دیہی اور دوردراز کے علاقوں میں یوٹیلیٹی سٹورز سے غریب آدمی کو کوئی ریلیف نہیں مل پا رہا ۔




