362

گھوٹکی کے قریب دو مسافر ٹرینوں میں تصادم: ہلاکتوں کی تعداد 32 ہو گئی، 40 سے زائد زخمی

پاکستان کے صوبہ سندھ میں گھوٹکی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم میں 32 افراد ہلاک اور 40 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے ہیں جبکہ متعدد تاحال بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شدید زخمی مسافروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بوگیوں میں پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان ریلوے کے مطابق یہ حادثہ گھوٹکی میں ریتی ریلوے سٹیشن کے قریب پیش آیا۔ حادثے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق لالہ موسی سے کراچی جانے والی ملت ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر کر ڈاؤن ٹریک پر جا گریں اور راولپنڈی سے آنے والی سرسید ایکسپریس سے ٹکرا گئیں

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج صبح ٹرین کو گھوٹکی کے مقام پر پیش آنے والے ہولناک حادثے اور اس کے نتیجے میں 30 مسافروں کی موت پر بے حد رنجیدہ ہوں۔ وزیر ریلوے کو جائےحادثہ پر پہنچنے، زخمیوں کیلیے مکمل طبی امداد کا اہتمام یقینی بنانے اور ہلاک افراد کے اہلخانہ کو بھرپور معاونت فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں۔‘

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں