
کراچی میں تعمیراتی کمپنی بحریہ ٹاؤن کی جانب سے مبینہ طور پر مقامی گوٹھوں کو مسمار کرنے کے خلاف سندھ کی قوم پرست جماعتوں، مزدور و کسان تنظیموں اور متاثرین کی جانب سے ’غیر قانونی قبضے چھڑوانے کے لیے‘ ہونے والے احتجاج کے دوران متعدد عمارتیں اور گاڑیاں نذرِ آتش کر دی گئی ہیں۔
کراچی پولیس نے بحریہ ٹاؤن میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں 80 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے، قوم پرست جماعتوں کا کہنا ہے کہ ان میں ان کے کارکن شامل ہیں

پولیس افسر نے بتایا کہ پتھراؤ میں ’ایک ایس پی اور ایک ایس ایچ او بھی زخمی ہوئے ہیں، لہذا سرکار کی مدعیت میں مقدمہ دائر ہوگا جبکہ جن لوگوں کا نقصان ہوا ہے وہ اگر مقدمہ درج کرانا چاہیں تو وہ بھی دائر ہوں گے۔‘




