441

فیس بک پر جعلی خبریں شیئر کرنے والے کچھ بھی شیئر نہیں کرسکیں گے؟

سماجی رابطے کی سب سے بڑی سائٹ فیس بک نے تمام صارفین کو مطلع کیا کہ اگر ٹائم لائن پر جعلی خبریں شیئر کی جاتی رہیں تو آپ کچھ بھی شیئر نہیں کرسکیں گے۔

ہم سب کے علم میں ہے جہاں فیس بک سے کئی لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں وہیں جعلی خبروں کے باعث متعدد لوگ مشکل کا شکار بھی ہوجاتے ہیں۔ اس حوالے سے فیس بک کچھ اقدامات کر رہا ہے جس کی تفصیل جاری کی گئی ہے۔

کمپنی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس اکاؤنٹ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو مسلسل غلط خبریں شیئر کررہا ہوگا۔ 

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کسی قسم کی خبر چاہے وہ ویکسین سے متعلق ہو یا کورونا وبا یا کوئی بھی دیگر خبر، کچھ لوگ صارفین کے اکاؤنٹس پر نظر رکھیں گے اور پھر خلاف ورزی کرنے والے کو ہر قسم کی شیئرنگ سے روک دیا جائے گا۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں