
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جس پر انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، وفاقی وزیر تعلیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ کرونا کی معمولی علامات ہیں، میں خود کو بہتر محسوس کررہا ہوں، انشااللہ جلد صحت یاب ہوجاؤں گا۔




