404

اسرائیل کی غزہ پر شدید بمباری، ’ہسپتالوں تک جاتی تمام سڑکیں تباہ

اسرائیلی فضائی حملوں میں اب تک 59 بچوں اور 35 خواتین سمیت 200 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں اور 1300 سے زیادہ زخمی ہیں جبکہ حماس کے جوابی راکٹ حملوں کے نتیجے میں 10 اسرائیلیوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔
اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان تقریباً 10 دنوں سے یہ پرتشدد تنازع جاری ہے۔ شیخ جرح کے علاقے میں فلسطینیوں کو ان کے علاقوں سے بے دخل کرنے کی دھمکیاں اور خدشات حالیہ کشیدگی کی ایک بڑی وجہ ہیں۔
یہ قدیم شہر کی دیواروں سے باہر ایک فلسطینی محلہ ہے جس کی زمین اور گھروں کے ملکیت پر یہودی آبادکاروں نے عدالتوں میں مقدمات کیے ہوئے ہیں۔
گذشتہ جمعے کو مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا آغاز ہوا۔ ان جھڑپوں میں 53 فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔
اسرائیل نے تل ابیب کے قریبی شہر لد میں نسلی فسادات کے بعد ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔ سنہ 1966 کے بعد سے پہلی مرتبہ اسرائیلی حکومت نے فلسطینی برادری کے خلاف ہنگامی حالت کا نفاذ کیا ہو۔
حالیہ کشیدگی میں اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ حماس نے 1500 راکٹ اسرائیل کی جانب داغے ہیں تاہم ان میں سے زیادہ تر اسرائیلی دفاعی نظام آئرن ڈوم نے فضا میں ہی تباہ کر دیے ہیں۔
اقوام متحدہ نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس اتوار کو طلب کیا تھا اور عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فوری طور پر پرتشدد واقعات روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
دنیا بھر میں اسرائیلی حملوں کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں