
پاکستان کی حکومت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے دی ہے۔
بدھ کے روز وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ایگزٹ کنٹرول لسٹ نے اُن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد یہ معاملہ وفاقی کابینہ کو بھیجا گیا تھا۔
جمعرات کو عید الفطر کے روز وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی کی سفارش کی توثیق کی جس کے بعد اُن کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔
وزارتِ داخلہ کے ذرائع نے بی بی سی کو اس امر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جمعے کو جاری کیا جائے گا۔




