
پاکستان میں آج عید کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور عید 14 مئی جمعہ کو ہوگی
عید الفطر کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد کی سربراہی میں جاری ہے۔ اجلاس میں وزارت سائنس، اسپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہیں، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور نیو کوہسار بلاک میں ہو رہا ہے۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آذاد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ پورے پاکستان میں ہماری کمیٹیوں کا اجلاس جاری ہے، تاہم پورے ملک سے اب تک چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے، جہاں کہیں سے بھی شہادت موصول ہو گی اس کو ضرور دیکھا جائے گا۔ اور اب پاکستان میں آج عید کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور عید 14 مئی جمعہ کو ہوگی۔




