
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر میں اتوار کی صبح والدین دو ماہ کے بچے کو طبیعت ناسازی کے بعد اسپتال لے کر پہنچے، جہاں ڈاکٹر نے طبیعت کو دیکھتے ہوئے کچھ ضرور ٹیسٹ کیے تو اُسے کرونا کی تشخیص ہوئی۔
ڈاکٹرز نے بچے کی تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے اُسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کر کے علاج شروع کیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا اور اتوار کے روز ہی چند گھنٹوں میں انتقال کرگیا۔
انہوں نے بتایا کہ ’بچے کو کرونا کی تصدیق ہونے کے بعد ہم نے والدین کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے اور قرنطینہ میں جانے کی ہدایت کی، بعد ازاں جب بچے کا انتقال ہوگیا تو والدین خوف کی وجہ سے اُس کی لاش اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئے، رابطہ کرنے پر انہوں نے لاش لینے سے انکار بھی کیا‘۔




