363

ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور بالائی علاقوں سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

اسکے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ہے تاہم خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں