458

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی

نیپرا نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 0.6416 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

ٹائمز نیوز اردو کے مطابق نیپرا نے فروری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 64 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے،اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو 0.6573 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 30مارچ 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی، اور 64 پیسے فی یونٹ کی منظوری دی۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں