527

پنجاب کے متعدد اضلاع میں تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولز رمضان المبارک میں بند رہیں گے۔

لاہور: (ٹائمز نیوز اردو) پنجاب کے متعدد اضلاع میں تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولز رمضان المبارک میں بند رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں کورونا وبا کے پھیلاؤکے روک تھام کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں، اور د صوبوں میں تعلیمی اداروں کو بند کیا جارہا ہے، پنجاب میں بھی تعلیمی ادارے کو دو ہفتوں کے لئے بند کرنے کا نوٹفکیشن جاری کیا گیا تھا، تاہم اب محکمہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے کے 13 اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، راولپنڈی، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،رحیم یار خان، ڈی جی خان، بہاولپور، شیخوپورہ، فیصل آباد ،ملتان، سیالکوٹ، گوجرانولہ، گجرات اور سرگودھا میں تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولز عید الفطر تک بند رہیں گے، جب کہ ان 13 اضلاع میں 9 ویں سے 12 ویں جماعت تک کے طلباء 19 اپریل سے ہفتے کے 2 دن پیر اور جمعرات کلاسز لے سکیں گے۔
نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 9 ویں سے 12 ویں جماعت تک اور او و اے لیول کے امتحانات دیئے گئے شیڈول کے مطابق ہوں گے، تاہم تمام حکام و ایس او پیز پر سختی سے عملدرامد یقینی بنانے کے پابند ہوں گے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں