
اسلام آباد:(ٹائمز نیوز اردو) محسن داوڑ رکن قومی اسمبلی کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے بل میں کہا گیا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبہ سرحد کا نام تبدیل کرکے خیبرپختونخوا رکھا گیا لیکن اس کا پورا نام استعمال کیے بنا صرف کے پی یا کے پی کے لکھا جارہا ہے، صوبے کا نام صرف پختونخوا ہونا چاہیے۔
حکومت نے بل کی مخالفت نہیں کی۔ وزیر مملکت علی محمد خان نےاس بل کو اہم قرار دیتے ہوئے معاملہ قائمہ کمیٹی کو بھجوانے کا مطالبہ کیا۔




