529

11 اضلاع میں سکول بند کرنے کا فیصلہ ہو گیا

اضلاع میں فیصل آباد، گجرانوالہ، لاہور گجرات، راولپنڈی، سیالکوٹ ملتان اور اسلام آباد شامل۔۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پنجاب ، خیبر پختونخوااورآزاد کشمیر کے مخصوص علاقوں میں تعلیمی ادارے گیارہ اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا آئندہ ہونیوالے بورڈزکےامتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزرائے تعلیم کے اجلاس میں تفصیلی بحث ہوئی ، پنجاب کے بیشتر اضلاع بالخصوص لاہور میں کیسز کی صورتحال تشویشناک ہے جبکہ کےپی اور آزادکشمیر کے چند ضلع میں بھی صورتحال خراب ہے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان میں صورتحال کنٹرول میں ہے تاہم 11اپریل تک مخصوص اضلاع میں تعلیمی ادارے مزید بند رہیں گے اور صوبائی حکومتیں فیصلہ کریں گی کن اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے ہیں۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں