411

عوام کے لیۓ بڑی خوش خبری

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں گردشی قرضوں کا مسئلہ حل ہوگیا ہے اب جلد ہی مہنگائی کو قابو کرلیا جائے گا اور معیشت بھی بحال ہوجائیگی۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کو مہنگائی سمیت عوام کے مسائل کا ادراک ہے اور ہم مہنگائی کو قابو کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے قرضوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے ملک کے گردشی قرضوں پر قابو پانے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اب جلد ہی مہنگائی پر بھی قابو کرلیا جائیگا۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں