
اسلام آباد:(ٹائمز نیوز اردو) بڑے پیمانے پر نئی گندم مارکیٹ میں آنے لگی جب کہ نئی گندم 2000 سے 2100 روپے فی 40کلو گرام کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے۔ حکومت نے گندم کی سرکاری قیمت 2000 روپے فی من مقرر کر رکھی ہے۔
زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ امسال گزشتہ سال کے مقابلے میں گندم کی بمپرپیداوار متوقع ہے جبکہ فی ایکڑ پیداوار بھی حوصلہ افزا ہے۔ واضح رہے کہ نئی گندم مارکیٹ میں آنے کے ساتھ ہی ذخیرہ اندوز اور بڑے پیمانے پر گندم ضلع سے باہر منتقل کرنے والی مافیا بھی سرگرم ہو گئی ہے۔




