
کراچی: ایف آئی اے کمرشل بینکس سرکل نے کارروائی کے دوران 84 لاکھ سے زائد رقم کی خورد برد میں ملوث نیشنل بینک کے 3 ملازمین اور ایک شہری کو گرفتار کرلیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکس سرکل فہد خواجہ کے مطابق بینک ملازمین کی ملی بھگت سے جعل سازی اور فراڈ کی واردات نیشنل بینک کے این او آر کمپلیکس میں کی گئی، اشہد صدیقی نامی آئی ٹی ماہر نے بینک ملازمین کی ملی بھگت سے نجی کمپنی کے اپنے ہم نام اکاؤنٹ ہولڈر کی رقم اپنے اکاونٹ میں منتقل کی۔
بینک مینجر کی شکایت پر ایف آئی اے نے 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزم اشہد صدیقی، جہانزیب بشیر، کریم بخش اور اوصاف نامی بینک ملازمین کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔




