
کولمبو:(ٹائمز نیوز اردو) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر سمیت برصغیر میں تمام مسائل مذاکرات سے حل کرنے کے خواہاں ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا مقصدغربت کا خاتمہ ہے، شوکت خانم 1کینسراسپتال غریبوں کےلئے ہی بنایا، سرمایہ کاری، منافع بخش بزنس کے ذریعے غربت کم کرسکتے ہیں، خطے کے ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات استوار کرکے غربت کم کرسکتے ہیں، خواہش ہے خطے میں امن، سیاحت، تجارت، سرمایہ کاری کیلئے کرداراداکریں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ برصغیر میں تمام مسائل مذاکرات سے حل کرنے کے خواہاں ہیں، دنیا کے ہر فورم پر یہی موقف رہا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں، بھارت سے ہمارا واحد اختلاف کشمیر پر ہے جو صرف ڈائیلاگ سے حل ہوسکتا ہے اور اقتدار میں آنے پر بھارت کو ڈائیلاگ کی پیشکش کی لیکن بات نہیں بنی، مسائل کا حل جنگ میں نہیں ،ڈائیلاگ میں ہے، ایک مسئلے کے حل کیلیے جنگ چھڑنےسے مزید تنازعات جنم لیتے ہیں




