
کراچی: (ٹائمز نیوز اردو) انویسٹی گیشن پولیس نے لیاری میں ضعیف العمر خاتون کے قتل کا کیس حل کرتے ہوئے مقتولہ کے سگے بھانجے کو گرفتار کرلیا۔
اس حوالے سے ڈی ایس پی عرفان احمد نے بتایا کہ رواں ماہ 4 فروری کو لیاری کے علاقے داتا سینٹر بہار کالونی گلی نمبر ایک میں گھر سے 60 سالہ رخسانہ کی لاش ملی تھی جسے گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔
انہوں ںے بتایا کہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتش شروع کی اور اس دوران شک کی بنا پر مقتولہ رخسانہ کے سگے بھانجے فرحان سے پوچھ گچھ کی تو وہ تسلی بخش جواب نہیں دے سکا۔
بعدازاں فرحان نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بیان دیا کہ اس نے پیسوں کی لالچ میں آکر اپنی خالہ کے گھر میں داخل ہوا اور الماری کا تالا توڑ رہا تھا کہ میری خالہ ( مقتولہ رخسانہ) نے شور کرنا شروع کر دیا جس پر میں نے مبینہ طور پر اسے گلہ دبا کر قتل کر دیا اور نقدی لیکر فرار ہوگیا۔




