458

انگوروں کا مناسب استعمال دھوپ میں رنگ خراب ہونے سے بچنے کا ذریعہ، رپورٹ

واشنگٹن: (ٹائمز نیوز اردو) انگوروں میں قدرتی طور پر جلد کو جھلسنے سےبچانے اور جلد کے سرطان کو دور رکھنے والے کیمکل پائے جاتےہیں۔

اگر انگوروں کی مناسب مقدار کا استعمال جاری رکھا جائے تو دھوپ میں موجود بالائے بنفشی (الٹراوائلٹ) شعاعوں سے جھلسنے کا عمل کم ہوجاتا ہے اور خلوی سطح پر اس کے نقصانات بھی کم ہوسکتےہیں۔ خیال ہے کہ انگوروں میں قیمتی قدرتی مرکبات پولی فینولز اس کی وجہ ہیں۔

اس ضمن میں یونیورسٹی آف البامہ کے ماہر کریگ ایلمٹس نے 14 روز تک ڈھائی کپ انگوروں کا پاؤڈر مختلف رضاکاروں کو کھلایا۔ یہ لوگ دھوپ میں کام کاج کے عادی تھےاور اس دوران ان کے چہرے پر الٹراوائلٹ شعاعوں کے نقصان کا جائزہ لیا جاتا رہا۔ اسی طرح جلد کی ان شعاعوں کے خلاف مزاحمت کو بھی نوٹ کیا گیا۔ جلد کی طبی اصطلاح میں یہ عمل جلد کی سرخی کو ظاہر کرتا ہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں