
کوٹلی: (ٹائمز نیوز اردو) وزیراعظم عمران خان نے کوٹلی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا ہے کہ اپوزیشن چاہے لانگ مارچ کرے یا الٹا لٹک جائے اسے این آر او نہیں ملے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے کشمیر ڈے کے موقع پر کوٹلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر قسم کی سوچ اور نظریے کے ساتھ بات چیت اور مذاکرات کرنے کےلیے تیار ہوں، لیکن میں کبھی بڑے بڑے چوروں کو این آر او نہیں دوں گا اور ڈاکوؤں سے کبھی مفاہمت نہیں کروں گا، یہ غلط ہوگا کہ چھوٹے چوروں کو جیل میں ڈالوں اور بڑے ڈاکوؤں کو این آر او دوں، لہذا میں ایسا نہیں کروں گا۔




