
لاہور:(ٹائمز نیوز اردو) پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے نثار احمد میمن نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر ماہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر ریلوے پر مالی بوجھ پڑ رہا ہے جس کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ریلوے کے کرایوں میں بھی اضافہ کیا جائےگا اور اس کے پہلے مرحلہ میں مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ مختلف روٹس پر ریل اور روڈ ٹرانسپورٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے بڑھایا جائےگا اور دوسرے مرحلہ میں “ پسنجر “ ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم کمپنی ، پی ایس او ، کا ریلوے بڑا خریدار ہونے کی وجہ سے، پی ایس او کو فی لیٹر 6روپے سستہ پٹرول دینے کےلئے وزیر ریلوے کو مراسلہ بھجوادیا ہے جس سے محکمہ کو ماہانہ78کروڑ روپے کی مالی بچت ہوگی اور اس حوالے سے وزراءکی سطح پر بات چیت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور جلد ہی اس کے مثبت نتائج سامنے آئے گے۔




