
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی ہے۔
کرپشن کے متعلق عالمی درجہ بندی کرنے والے ادارےٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق 180 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 124 واں نمبر ہے۔ اس فہرست میں پاکستان کی 4 درجے تنزلی ہوئی ہے۔ 2018 میں پاکستان کا نمبر 177 واں تھا، 2019 میں پاکستان 120 ویں نمبر پر آیا، جبکہ 2021 کی رینکنگ میں پاکستان مزید تنزلی میں گرتے ہوئے 124 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ ادارے کی طرف سے نیب کے حوالے سے بھی کہا گیا ہے کہ نیب نے جتنی رقم برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا، وہ اس میں ناکام رہا۔




