515

نئ سوشل میڈیا ایپ سے ٹویٹر فکرمند

سان فرانسسكو: دنیا بھر میں بلاوے کے ذریعے رسائی حاصل کرنے والی سوشل میڈیا ایپ ’کلب ہاؤس‘ تیزی سے مقبول ہورہی ہے اور اس کی مقبولیت سے خود ٹویٹر بھی فکرمند ہے۔

اس ایپ پر جاکر آپ ان گنت موضوعات پر بنے رومز میں شرکت کرسکتے ہیں۔ آپ یہاں، سائنس، مذہب، فیشن، اسٹارٹ اپ، کورونا وائرس وبا سے لے کر دیگر موضوعات پر بنے چیٹ رومز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں لیکن اب تک یہ ایپ صرف انوائٹیشن کے ذریعے ہی داخل ہوا جاسکتا ہے۔

لیکن اس پلیٹ فارم میں کوئی ٹیکسٹ، تصاویر یا ویڈیو نہیں ہوتی بلکہ شرکا ایک دوسرے کو وائس نوٹ بھیجتےہیں یا پھر لائیو بات کرتے ہیں۔ یہاں پرہزاروں رومز موجود ہیں جہاں ایک شخص، ماڈریٹر کا کام کرتا ہے۔ یہاں آنے والے لوگ مجازی طور پر اپنا ہاتھ کھڑا کرکے اجازت لیتےہیں اور یوں ماڈیٹر ان کا مائک کھول دیتا ہے جس کے بعد وہ اپنی بات کہہ سکتے ہیں۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں