
سلیکان ویلی: واٹس ایپ کمپنی نے کسی پیشگی اطلاع کے بغیر خود کو اپنے ہی اسٹیٹس کا حصہ بنا دیا ہے، اب واٹس ایپ صارفین کے ساتھ ساتھ خود بھی اپنا اسٹیٹس لگاتی رہے گی جسے تمام واٹس ایپ صارفین دیکھ سکیں گے۔
واٹس ایپ کے اپنے سب سے پہلے ’اسٹیٹس‘ میں چار اسکرینز کے ذریعے صارفین کو یقین دلایا گیا ہے کہ ان کا تخلیہ (پرائیویسی) واٹس ایپ کےلیے بہت اہم ہے اور یہ کہ صارفین کے ذاتی پیغامات پڑھے نہیں جاسکتے کیونکہ انہیں ’اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن‘ کا تحفظ حاصل ہے




