
پاک فوج کے شعنہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ آپریشن کیا۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ میں ملوث تھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں 20 دسمبر کو بلوچستا کے علاقے آواران میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک اقبال شہید ہو گئے تھے۔
سکیورٹی فورسز کا آواران کے علاقے گوارگو میں خفیہ آپریشن کرکے دہشتگردوں کی کمین گاہ کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے تبادلے میں امن کے 10 دشمن مارے گئے، ان کے ٹھکانے سے بھاری اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔




